اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )صدر اسلام اباد چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا پلانٹ کی تنصیب کے تمام اخراجات انہوں نے اپنے ذاتی فنڈ سے ادا کیے ہیں۔صدر ائی سی سی ائی اس سے قبل جی 11 مرکز میں بھی ذاتی فنڈ سے پلانٹ فراہم کر چکے ہیں جبکہ اسلام اباد کے دیگر مراکز میں بھی پلانٹس کی فراہمی پر کام جاری ہے جن کا ائندہ دنوں میں افتتاح کیا جائے گا۔پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے سردار خان زمری،انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اسلام اباد چیمبر کے سابق صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری بلو ایریا ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر یوسف راجپوت ٹریڈر ویلفیئر اسوسی ایشن جی ٹن مرکز کے صدر اخلاق عباسی جنرل سیکرٹری اظہر امین صدر ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن جی 11 نعیم اختر اعوان اور رانا عبدالقدیر نے خطاب کیا اس موقع پر تاجران کی ایک کثیر تعداد شریک ہوئی ۔صدر آسلام اباد چیمبر اف کامرس انڈسٹری احسن بختاوری نے اپنے خطاب میں کہا اسلام اباد کے مراکز میں بہت سے ترقیاتی کام تاخیر کا شکار رہے ہیں جن کی تکمیل کے لیے ہم نے سی ڈی اے، ایم سی ائی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی طرف سے ہمیں یہ کہا گیا کہ انہیں فنڈز کی کمی کا مسئلہ ہے تو ہم نے اس مسئلے کو کاموں میں تاخیر کی وجہ بننے کے بجائے خود اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ پانی کی فراہمی جیسا نیک اور انسانی خدمت کا کام اور کوئی نہیں ہو سکتا۔
صدر آئی سی سی آئی نے جی 10 مرکز میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا
May 27, 2024