گوجرخان، آئیس کریم ویئر ہاوس میں ڈکیتی،ملزمان 40لاکھ روپے وقیمتی سامان لیکر فرار

گوجرخان (نامہ نگار)جی ٹی روڈ کنارے واقع آئیس کریم کے ویئر ہاوس میں میں ڈکیتی کی سنگین واردات، ڈکیت گروہ چالیس لاکھ روپے نقدی، سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈی این وی آر اور موبائل فون چھین کر فرار،  مزاحمت پر  دو ملازمین کو زخمی کر دیا پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق محمد کامران سکنہ درکالی کلاں نے پولیس تھانہ مندرہ کو بتایا کہ وہ شیری ایسوسی ایٹ والز آئیس کریم مین جی ٹی روڈ بانٹھ میں عرصہ سات سال سے بطور اکاؤنٹنٹ کام کررہا ہے یہ کولڈسٹور ہے جہاں سے گاڑیاں لوڈ ہو کر چکوال، آزاد کشمیر، بحریہ، ڈی ایچ اے وغیرہ بھجواتے ہیں شام ساڑھے سات بجے دفتر کے اوپر والے کمرے میں نماز پڑھ رہا تھا کہ شور کی آواز سن کر نیچے آیاگیلری میں کھڑا ایک شخص اسلحہ کی نوک پر مجھے کیشئر کے کمرے میں لے گیاوہاں پر دو شخص مسلح پسٹل موجود تھے فرش پر نور حسین کیشئر،انور گیٹ کیپر،آصف سیلز منیجر بیٹھے تھے مسلح افراد آپس میں پشتو میں بات کررہے تھے اور کیش بیگ میں ڈال رہے تھے نور حسین سے لاکر کی چابی مانگی جب اس نے نہ دی تو انہوں نے اسے پسٹل کا بٹ مارا اورلوہے کے وائپر سے مارنا شروع کر دیااس کے بعد انور گیٹ کیپر اور آصف سیلزمنیجر کو بھی مارنا شروع کر دیا اور تمام رقم بیگ میں ڈالی اسی دوران ایک چوتھا شخص مسلح پسٹل اندر آیا اور پشتو میں کچھ کہہ کر چلا گیا ہم سب کو کمرے میں بند کر کے موٹرسائیکلوں پر بیٹھ کر چلے گئے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی ڈی این وی آراور ہمارے سیلز مین زاہد، طاہر، قیصر اور وقاص سے موبائل فون اور ایک شناختی کارڈ بھی چھین کر لے گئے رقم کا حساب لگایا تو کل چالیس لاکھ روپے غائب تھے پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن