اسلام آباد میں دو ملزمان نے پولیس اہلکارظاہر کرکے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 سپر مارکیٹ میں پیش آیا جہاں ملزمان نے غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار کی۔ذرائع نے بتایا کہ 2 ملزمان پولیس اہلکار بن کر پولینڈ کی شہری سے 500 پاؤنڈ اور کچھ یورو لے کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزمان چیکنگ کے بہانے خاتون کے پرس سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔