گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک پاکستان کے ضلعی ناظم خدمت خلق، ٹکٹ ہولڈر پی پی60،پی پی 36 چوہدری بصیرت علی چشتی نے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کے سراسر منافی ہے ،پنجاب حکومت ہتک عزت کے قانون کی آڑ میں آزاد آوازوں کو دباکر خاموش کرانا چاہتی ہے ، اس کالے قانون کے نفاذ کی شدید مزاحمت کی جائے گی ان خیالات کا ااظہار انہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا ، انہوںنے کہا کہ ہتک عزت بل کی مختلف شقوں میں تضاد ثابت ہوچکا ہے، اسکے عجلت میں نفاذ کی کوشش سے ایک نیا بحران جنم لے سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کوچاہئے کہ جبر اور دھونس کا رویہ ترک کرے اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں سے بات کرے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔
ہتک عزت بل آزادی اظہار کے سراسر منافی ہے: بصیرت علی چشتی
May 27, 2024