اخوت کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے:خلیق احمد منہاس 

May 27, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)اخوت اپنے ہم وطنوں کی غربت دور کرنیکی سعی کر رہی ہے۔اخوت کا ہدف غربت کا خاتمہ ہے.اخوت کا قیام 2001 ء  میں ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنے چند دوستوں کیساتھ ملکر رکھا۔یہ ادارہ نادار اور غریب لوگوں کو کاروبار کیلئے بلاسود قرضے فراہم کرتا ہے۔ گوجرانوالہ میں ایک لاکھ سنتالیس ہزار سے زائد افراد کو پانچ ارب روپے کی خطیر رقم قرض حسنہ کے طور پر دی گئی۔ گوجرانوالہ میں قرضہ واپسی کی شرح 99.98 فیصد رہی۔ پاکستانی عظیم قوم ہیں۔ مشکلات کے بعد آسانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال ہال گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ''نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور قیادت کا فروغ:این جی اوز کے اثرات''کے عنوان سے منعقدہ آگاہی سیمینار و ایوارڈ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر چیمبر آف کامرس فیصل ایوب شیخ  اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے PPRC خلیق احمد منہاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنا کر ملک و قوم کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں جب تک نوجوانوں کو بااختیار نہ بنایا جائے اور جب تک ان کی صلاحیتوں کو اجاگر اور انہیں آگے نکلنے کے مواقع فراہم نہ کئے جائیں تب تک ان سے کسی تعاون کی امید نہیں کی جا سکتی۔ خواتین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا تاکہ وہ سماجی ڈھانچے کو مضبوط و مستحکم بنانے میں اپنا حصہ ادا کر سکیں۔مناسب مواقع ملنے پر نوجوان اپنے خیالات و افکار کو مثبت روپ دیکر اور محنت و مشقت کرکے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔تقریب سے صدر ٹیکس بار حسین صدیق ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں اخوت سے متعلق ایک ڈاکو منٹری فلم بھی حاضرین کو دکھائی گئی۔آخر میں صدر چیمبر فیصل ایوب 'ڈائریکٹر  اخوت ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی اور دیگر مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز جبکہ سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں