گوجرانوالہ:انجمن الراعی پاکستان کی سپریم کونسل مہر انورکی زیر صدارت اجلاس 

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مرکزی سرپرست اعلیٰ مہر ویلفیئر سوسائٹی انجمن الراعی پاکستان کی سپریم کونسل مہر انورکی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں7جون کو ہونیوالی 100اجتماعی شادیوں کی تقریب کے سلسلہ میں آنیوالی باراتوں کے استقبال،کھانے کیانتظامات، جہیز اور دیگر معاملات کی سپرویژن کیلئے یوتھ کو انتظامات سونپے گئے۔ اجلاس میں مرکزی صدر میاں ساجد حسین آرائیں، مرکزی جنرل سیکرٹری چودھری محسن تنویر آرائیں، مرکزی چیئرمین پاکستان چودھری سجاد مشتاق مہرودیگر موجود تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرپرست اعلیٰ مہرانور کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں آنیوالے مہمانوں کا بلاتفریق والہانہ استقبال کیا جائیگا اور خصوصاً اجتماعی شادیوں کی تقریب میں بیٹیوں کی آنیوالی باراتوں کو خصوصی پروٹوکول دیا جائیگا تاکہ ہماری بیٹیاں اپنے سسرال میں باعزت زندگی گزار سکیں۔

ای پیپر دی نیشن