نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) محرم الحرام اور عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس ڈی ایس پی شاہد عنایت بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ممبران امن کمیٹی اور معززین علاقہ کے تعاون سے امن و امان کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیا جائے گا پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، پُرامن معاشرے کے قیام اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں نپٹا جائے گا۔ قیام امن کے لئے معلومات کے فوری تبادلے کے لئے واٹس ایپ گروپ بنایا جائے گا اجلاس میں ایس ایچ او گوہر عباس بھٹی, انسپکٹر ارمغان مسقط گوندل، مفتی مبشر رفیق سدھو، قاری نذیر الرحمن، مولانا عمران صدیقی، حافظ محمد قاسم مصطفائی، حافظ شمشاد احمد ناہرا، چوہدری فدا حسین ورک اور سیکورٹی آفیسر محمد عثمان گادھی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی اور امن کے قیام کے لئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
نوشہرہ ورکاں:محرم، عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس
May 27, 2024