عید الاضحی پرعارضی مویشی منڈیاں قائم کی جائینگی:ڈپٹی کمشنر 

May 27, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے مویشی منڈیاں قائم کی جائینگی۔ جہاں میونسپل کمیٹیوں، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کی جانب سے خصوصی طور پر انتظامات کیے جائینگے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے افسران ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف قربانی کے جانوروں کی ویکسین اور بالخصوص کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین اور سپرے کا بندوبست یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ، اسسٹنٹ کمشنر منور حسین، اے سی پنڈی بھٹیاں محمد اشفاق احمد، میونسپل کمیٹیوں ،لائیو سٹاک ،پولیس ، ضلع کونسل ،ریسکیو 1122،محکمہ صحت، لوکل گورنمنٹ اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں شریک تھے۔

مزیدخبریں