کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ پکتیکا محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع شخیل آباد میں35 لاکھ افغانی کی لاگت سے ایک دینی مدرسے کی تعمیر مکمل کر کے اس کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں صوبے کے گورنر مولوی عبدالخالق عابد نے کہا کہ ضلع شخیل آباد میں مقامی لوگوں کے مالی تعاون سے 1.5 ایکڑ اراضی پر منبع العلوم کے نام سے ایک دینی مدرسہ کی تعمیر مکمل کر کے اس کا افتتاح کیا گیا۔
افغانستان: ضلع شخیل آباد میں 35 لاکھ افغانی سے دینی مدرسہ تعمیر مکمل
May 27, 2024