حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ضلع انتظامیہ کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے درخواستیں 4 ذوالحج تک ڈی سی آفس میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ کالعدم تنظیموں ، جماعتوں سمیت ایسی تمام تنظیمیں جن پر حکومت کی جانب سے پابندی عائد ہے وہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع نہیں سکیں گے۔ قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی خرید و فروخت کرنے والے کاروباری افراد بھی 4 ذوالحج تک اپنی درخواست جمع کروا سکیں گے۔ ڈپٹی کمشنرسندس ارشاد کا کہنا تھا کہ اجازت نامہ حاصل کرنے والے مدارس اورتنظیموں کی انتظامیہ ہی درخواستیں جمع کروا سکیں گی اور اگر کوئی بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے یا ان کی خرید و فروخت کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔