حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ایس ایس پی پنجاب پیٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ رینج فاروق احمد بھٹہ نے حافظ آباد سمیت ریجن کے تمام اضلاع میں فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر اردل روم منعقد کرکے 3پولیس افسران وملازمین کو نوکری سے برخاست کردیاجبکہ ایک ملازم کو ایک سال سروس ضبطی کی سزا ایک افسر کی سالانہ انکریمنٹ سٹاپ برائے تین سال ، 6افسران وملازمین کی سالانہ انکریمنٹ سٹاپ برائے دوسالہ ، 8 افسران وملازمین کی سالانہ انکریمنٹ سٹاپ برائے برائے ایک سال جبکہ 14 افسران وملازمین کو سرزنش کی سزا دی گئی۔مزیدبرآں 32افسران وملازمین کو آئندہ محتاط رہنے کے لئے انتباہ کیا گیا۔اردل روم میں مجموعی طور پر 65افسران وملازمین کی پیشی ہوئی تھی۔ فاروق احمد بھٹہ نے ریجن بھر کے تمام اضلاع کے ملازمین و افسرن پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض نہایت ہی دلجمعی اوردیانتداری سے سرانجام دیں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔