حافظ آباد:راناخالد محمود کی زیر صدارت عوامی محاذ کا اجلاس 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) عوامی محاذ کا ایک اجلاس راناخالد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شرکاء اجلاس نے ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد کی جانب سے ضلع بھر میں روٹی نان اور بیکری کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرنے کے فیصلہ کو سراہا اور کہا کہ انکے اقدامات سے عوام کو خاصا ریلیف مل رہاہے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ ہوشرباء مہنگائی نے عوام کو جس طرح پریشان کررکھا ہے۔ایسے حالات میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مزید کنٹرول کرکے عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔اجلاس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حافظ آباد علی پورچٹھہ روڈ جو کہ عرصہ بیس برس سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار چلی آرہی ہے اسکی فوری طور پر تعمیر شروع کروائے تاکہ مذکورہ شاہراہ پر سفر کرنے والے ہزاروں لوگوںکی پریشانی کا ازالہ ہوسکے۔

ای پیپر دی نیشن