شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو سے پارٹی فعال اور مربوط ہوگی اورپارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو آگے لانے میں مدد ملے گی جس سے جمہوری کلچر کو فروغ ملے گا،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے تنظیم نو کیلئے 100دن کاوقت مقرر کیا گیا۔ ہدف سامنے رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، سیاسی جماعتیں سیاست کے بجائے پاکستان کے بارے میں سوچیں تحریک انصاف کی قیادت ملک کو مزید مسائل سے دوچار کرنے کی سازشیں ترک کردے، بدتمیزی، انتشار، نفرت اور الزام تراشی کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں یہ وقت سیاسی مفادات کی تکمیل کا نہیں پاکستان کے وسیع تر مفادات کی خاطر جدوجہد کرنے کا ہے پاکستان میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی اور اتفاقِ رائے کے ذریعے 1973کا متفقہ آئین دیا۔
پنجاب میں تنظیم نو سے پیپلزپارٹی فعال،مربوط ہوگی:ندیم عباس
May 27, 2024