الہٰ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری احسن رضا خان ،سابق چیئرمین یوسی ڈھٹے رانا خالد پرویز،چوہدری ارشد قمر ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد سلیم آف کوڈے سیال کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو پاکستان آج ایشیاء کا ٹائیگر ہوتا یہودی لابی کے ایجنڈے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ، وقت کا تقاضا ہے سب جماعتیں میاں نواز کی قیادت میں متحد ہو جائیں۔