پی ٹی آئی کو خوشحالی، ترقی و معاشی استحکام برداشت نہیں:منور اقبال 

May 27, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے کہا ہے پی ٹی آئی کو عوامی خوشحالی ملکی ترقی و معاشی استحکام برداشت نہیں ہورہا جو مسلسل حکومت مخالف پراپیگنڈہ کرکے ترقی کے عمل کو روکنا چاہتی ہے۔ جھوٹ ،الزام، تراشی اور منفی پراپیگنڈہ اس جماعت کا وطیرہ ہے موجودہ حکومت جوں جوں معاشی ترقی کے اہداف کی تکمیل کی طرف بڑھ رہی ہے پی ٹی آئی کی قیادت کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہورہا جارہا ہے یہ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنانہیں چاہتے ان کی ملک کو انارکی و انتشار کا شکار کرنے کی سازشیں اسی سلسلہ کی کڑی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف قوم کی بیٹی ہیں جنہوں نے دوماہ کے قلیل عرصہ میں صوبہ کے انتظامی امور کو فعال بنانے سمیت عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی ہے جسے سراہنے کے بجائے پی ٹی آئی کی قیادت مریم نواز شریف کے خلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے ۔صوبائی حکومت کے عوام دوست اقدامات میں کیڑے نکالنے کی خاطر جس طرح بے دریغ جھوٹ بولا جارہا ہے۔

مزیدخبریں