شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاران کی عدم توجہی اور غفلت کی بناء پر محلہ فاروق نگر میں پندرہ دن گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی (ٹیوب ویل ) کی موٹریںمرمت نہ ہوسکیں ،پانی کی عدم دستیابی سے مشکلات میں اضافہ ہوگیا،اہل علاقہ نے متعدد بار شکایات بھی کیںمگر عملہ ٹس سے مس نہیںہواسخت گرمی میں علاقہ کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے اور دور دراز جگہوں سے پانی لاکر استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے علاقہ کے مریضوں ،بزرگوں اور خواتین کا جینا محال ہوکر رہ گی اہے مقامی رہائشی امجد شاہ ،لطیف احمد، مسرت بی بی ، نجمہ شکور ، سلمہ بی بی ، احمد علی ، فضل ،فریاد خان ،سلامت بی بی سمیت دیگر نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کا واٹر سپلائی ٹیوب ویل پندرہ روز قبل خراب ہوگیا جس کی شکایت کی گئی اورعملہ نے اس کی موٹریں وغیرہ بھی چیک کیں مگر ان کو ابھی تک ٹھیک نہیں کیا علاقہ مکین دفتر کے چکر لگالگا کر تھک چکے ہیں اگر اب بھی یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر علاقہ کے مکین راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہونگے ۔