شیخوپورہ(سلطان حمید راہی+ڈاکٹر شیخ جمیل اختر+سیف الرحمان سیفی سے) شیخوپورہ میں حکومت کی طر ف سے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث شیخوپورہ سے دیگر شہروں لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد میں سفر کرنے والے ہزاروں مسافر مجبورا ٹوٹی پھوٹی ویگنوں پرائیویٹ بسوں میں سفر کرنے پر مجبور ہیں اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مافیا آئے روز کرایوں میں بھی بلا جواز اضافہ کررہا ہے جبکہ ویگنوں میں مقررہ تعداد سے زیادہ مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح لاد اجاتا ہے واضع رہے کہ چند سال قبل شیخوپورہ سے لاہور تک بہترین ایئرکنڈیشنڈ بسیں چلتی تھی مگر شیخوپورہ کے لوکل ٹرانسپورٹ مافیا نے مذکورہ بسوں کو بند کروا دیا اب شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے لاہور سے منڈیالی تک سپیڈو بس سروس چلتی ہے جس کا روٹ بڑھا کر شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن تک کیا جائے تاکہ شیخوپورہ سے لاہور آنے جانے والے ہزاروں مسافر جن میں خواتین طلبہ بھی شامل ہیں کو سفر کی بہتر سے بہتر سہولت فراہم ہو سکے۔