سرائے مغل(نامہ نگار)سماجی رہنماسابق کونسلرمحمد نذیربھٹی کاکہناہے گندم کی قیمتوں میں کمی سے کسان بھی تباہ ہوگئے مگرعوام کو بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا،گندم سے بنی اشیا مٹھائیاں ،سویاں، سموسے، میدہ، رس، کیک، بسکٹ برگر شوارماپیزہ وغیرہ سابق مہنگی قیمتوں پر فروخت،انتظامیہ خاموش تماشائی،گزشتہ دنوں حکومت کی ناقص گندم پالیسی اورگندم نہ کریدنے سے جہاں کسانوں کی معیشت تباہ و برباد ہوگئی دوسری طرف عوام کو بھی سستی گندم کا کچھ فائدہ نہیں ہوا۔