کارکردگی کی سیاست پریقین رکھتے ہیں:چوہدری محمد برجیس طاہر

May 27, 2024

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت )سابق وفاقی وزیر ا مور کشمیر ،گلگت  بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ کارکردگی کی سیاست پریقین رکھتے ہیں، گالیوں کی سیاست زیب نہیں دیتی اور نہ ہی میرا شیوہ ہے،منافقت اورگالم گلوچ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔علاقائی اور ملکی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان کی تاریخ میں میرے حلقہ میں بڑے بڑے ایم این اے اورایم پی اے آئے مگرٹیل پر ہونے کی وجہ سے کسی نے کوئی کام نہیں کرایااگرکوئی دعویدارہے تو سامنے آئے،اس حلقہ میں مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف کے سوا کسی نے کوئی کام نہیں کیا،سانگلا ہل ، شاہکوٹ ، وار برٹن ، صفدر آباد،خانقاہ ڈوگراں سمیت دیگر علاقوں میں گھر گھرسوئی گیس کے منصوبے،رابطہ سڑکیں ، جمنیزیم ، انٹر چینج، پارکس ، سکول ، کالجز، ہسپتال، نادرا  دفاتر،پاسپورٹ دفتر اور دیگر میگا پراجیکٹس میاں نوازشریف کے منصوبے ہیں برجیس طاہر نے کہاکہ یونیورسٹی،کینال ایکسپریس وے، ٹرائما سینٹر اورفلائی اوور اہم منصوبے ہیں۔

مزیدخبریں