ایران کا پٹرول کی یومیہ پیداوار میں اضافے کا فیصلہ

 ایران نے پٹرول کی یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے یومیہ 40 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے  کے مطابق صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کے بعد عبوری صدر محمد مخبر کی زیرِ صدارت دارالحکومت تہران میں اقتصادی کونسل کااجلاس ہوا۔اجلاس میں 5.5بلین ڈالر کے غیر ملکی مالی امکانات کے استعمال میں سہولت کے پیش نظر ایران قومی پٹرول کمپنی کی خام پٹرول کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی ۔ایرانی حکام کے مطابق فی الوقت پٹرول کی 3.6 ملین بیرل یومیہ پیداوار کو 4 لاکھ بیرل کے اضافے سے 40 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار تک پہنچایا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن