پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی

مریدکے میں پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مریدکے کے علاقے جی ٹی روڈ پر واقع پلاسٹک فیکٹری میں گیس لیکج ہوئی جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، آتشزدگی کی زد میں آ کر 3 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، واقعہ کے بعد پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر دی نیشن