بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 186میگاواٹ تک پہنچ گیا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار 186میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں   بجلی کی طلب 26ہزار میگا واٹ ہے۔ بجلی کی پیداوار 19 ہزار 814 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار700 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس  ایک  ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار 820 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے 780 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے182،بگاس سے 132اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث دیہی علاقوں میں 8 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک پہنچ گیا۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...