یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپوں پر دسواں حملہ کرکے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کر رہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے اب مشترکہ عالمی کارروائی کی ضرورت ہ ۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں اسرائیل کے حملوں میں 230 سے زائد فلسطینی قتل ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے ہاسنگ نے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ یو این کے نمائندے نے کہا کہ رفح کی پناہ گاہوں میں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنا بھیانک ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کو روکنے کے لیے اب مشترکہ عالمی کارروائی کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کے فارن پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کر رہا ہے۔ جوزف بوریل کاکہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔