ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ، تنویر الیاس کی ضمانت منظور ، اڈیالہ جیل سے رہا

May 27, 2024 | 17:12

ویب ڈیسک

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرنے کے کیس میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ان دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے لہٰذا ملزم کو ضمانت ملنی چاہیے، پاسپورٹ بھی واپس کر دیا ہے۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جبکہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے سردار تنویر الیاس کی ضمانت کی مخالفت کی۔بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض کی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو 20 مئی کو مارگلہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

مزیدخبریں