کل میٹرک کے امتحانات ہوں گے؟

وزیراعظم کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد پرائیویٹ اسکولز نے سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھنے کی استدعا کردی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز حیدرعلی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بورڈز امتحانات کو شیڈول کے مطابق رکھا جائے. تعطیل کے باوجود امتحانات رکھے جاسکتے ہیں۔چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز نے کہا کہ ری شیڈولڈ امتحان ملتوی کرنے سے متاثر ہوں گے.وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ امتحانات شیڈول کے مطابق کرانے کا اعلان کریں۔انھوں نے کہا کہ طلبہ اور والدین تذبذب اور غیریقینی کا شکار ہیں. امتحانات کی سنجیدگی اور اہمیت التوا کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دے دیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اتحاد کی یاد دلاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی کو فیصلہ ہوا بیرونی دباؤ قبول کرکے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. یوم تکبیر سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہونے کی یاد دلاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن