ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ایک  انٹرویو میں کہا کہ ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے. آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا۔شدید گرمی کی لہرملک کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے. کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔پارہ مسلسل بڑھ رہا ہے .جس سے شہریوں کے لئے پریشانی اور صحت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے۔شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رہنے خاص طور پر دن کے اوقات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ای پیپر دی نیشن