پی ٹی آئی کا 28 مئی کے ایٹمی تجربات پر قوم کو خراجِ تحسین

May 27, 2024 | 22:28

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 28 مئی کے کامیاب ایٹمی تجربات پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔

 ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ایٹمی دھماکے، قومی عزم اور ملی یکجہتی کی روشن نظیر ہیں، قوم نے پیٹ کاٹ کر خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کی خاطر ایٹمی پروگرام چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام طاقت کے کسی روایتی مرکز کی بجائے عوامی تائید و شراکت سے عبارت ہے۔ لیکن ایک مخصوص گروہ سیاسی فائدے کی خاطر ایٹمی پروگرام کو اپنے حق میں استعمال کرنے کی مذموم سازش کرتا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹ کر ملک کمزور کرنے والوں کی جانب سے ملک کو ایٹمی صلاحیت کا حامل بنانے کا دعویٰ محض بھونڈا مذاق ہے۔

مزیدخبریں