کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 28مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ  لاہور،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ 28مئی اور29مئی کو کراچی،ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن