گوانگ ژو(آئی این پی) پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا، کپتان خالد لطیف نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایشین گیمز کرکٹ کے مینز ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن اوپنرز نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا مگر مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کے بعد پوری ٹیم 135 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے رضا حسن سب سے کامیاب باﺅلر رہے، انہوں نے 19 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، کپتان خالد لطیف نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، شہریار غنی 30 اور بلاول بھٹی نے 25 رنز بنائے۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ علاوہ ازیںیشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے فائنل میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ گوانگ ژو میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر بیس اوورز میں 118 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا۔ اسی طرح بنگلہ دیش ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں گولڈ افغانستان نے سلور جبکہ پاکستانی ٹیم برا¶ن میڈل حاصل کرنے پر کامیاب ہوئی۔