محرم کا تقدس، پیمرا کی چینلز، ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کو ہدایات جاری

اسلام آباد (آن لائن) محرم الحرام کے تقدس کو پیش نظر رکھا جائے۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو اور کیبل آپریٹرز کو واضح ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے اپنے جاری کردہ ایک مراسلہ میں تمام الیکٹرانک میڈیا سٹیک ہولڈرز کو واضح کیا ہے کہ وہ محرم الحرام کے ماہ مقدس کا بجا طور پر احترام کریں ۔ چیئرمین پیمرا ڈاکٹر عبدالجبار نے تمام چینلرز کو متنبہ کیا کہ وہ اسلام کی تعلیمات کو پیش نظر رکھ کر اپنے پروگرام پیش کریں اور ایسے کسی معاملات کو زیر بحث نہ لائیں جو اس ماہ مقدس کے احترام کے خلاف ہو۔ اس سرکلر میں یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی ہے کہ ایسے کوئی پروگرام جو پیمرا کے ضابطہ اخلاق جس میں باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے خلاف مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ جذبات کو ہوا دی گئی ہو سے اجتناب کیا جائے۔ چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب لائسنس یافتگان کے خلاف پیمرا قوانین کے تحت بھاری جرمانہ اور لائسنس کی معطلی/منسوخی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن