مہمند ایجنسی میں نیٹو کےحملےسےشہید ہونےوالے سیکیورٹی فورسز کے چوبیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور کینٹ میں ادا کردی گئی۔

Nov 27, 2011 | 16:09

سفیر یاؤ جنگ
نمازجنازہ کورہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، گورنرخیبر پختونخوا بیرسٹرمسعودکوثر، وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی اوروفاقی وزیر غلام احمد بلور کے علاوہ دیگرسول اورفوجی حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ قومی پرچم میں لایا گیا۔ نمازجنازہ کے بعد شہداء کی میتیں انکے آبائی علاقوں میں روانہ کردی گئیں۔ مہمند ایجنسی میں گزشتہ روز پاک افغان سرحدی علاقے سلالہ اوربتانوسرمیں سکیورٹی فورسز کی دو چیک پوسٹوں پر نیٹو کی جانب سے حملے کے نتیجے میں میجراورکیپٹن سمیت چوبیس اہلکار شہید جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل آرمی چیف نے پشاور پہنچنے پر سی ایم ایچ میں سلالہ چیک پوسٹ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پرکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک اوردیگرعسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے،پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کو بھرپور طبی سہولیات مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی
مزیدخبریں