افغانستان میں موجود اتحادی فوج کےایک عہدیدار نے دعویٰ کیاہےکہ پاکستانی چوکی پرحملہ اپنے دفاع کیلئے کیاگیا

برطانوی اخبارگارڈین میں شائع ہونے والی رپورٹ کےمطابق نیٹونے پاک افغان سرحد پر واقع سلالہ چوکی پر حملہ اپنے دفاع میں کیا۔ افغانستان میں موجود مغربی عہدیدارکےمطابق صوبہ کنہٹرمیں موجود فورسزپر پہلے حملہ کیاگیا جس کےبعد جوابی کارروائی میں نیٹو ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں نے بھاری ہتھیاروں سے دھاوابول دیا۔ جس وقت چوکیوں پر حملہ کیاگیا اس وقت پاکستانی سکیورٹی اہلکار سورہےتھے۔ ایساف کےترجمان کےمطابق نیٹوہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے زمین پرموجود نیٹوفوج کےاہلکاروں کےکہنےپرہی بمباری کی ۔ دوسری جانب پاک فوج کا کہناہےکہ پہلےنیٹوکی جانب سے حملہ کیاگیا اس کےبعد پاکستانی فوجیوں نے اپنے دفاع کی کوشش کی لیکن اس وقت تک نیٹو طیارے بھاری جانی نقصان پہنچا چکے تھے

ای پیپر دی نیشن