کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ کے ساتھ ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔ ڈھاڈر میں تین موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرا گئے۔ گوادر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر مکینک شدید زخمی ہو گیا۔ چاغی میں نامعلوم مسلح افراد نے گرلز مڈل سکول کو نذر آتش کر دیا۔ بھاگ میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔ چاغی سے ملحقہ پاک ایران بارڈر پر تجارتی اور سفری گیٹ کو ایرانی حکام نے محرم الحرام کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھول دیا۔