لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ شاہدرہ کے واقعہ پر عمران خان کی بیان بازی ان کی ذہنی پستی اور بوکھلاہٹ کی عکاس ہے، صرف تنقید برائے تنقید کے ذریعے عوامی حمایت حاصل کرنے کا عمران کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، درحقیقت شریف برادران تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں، اسی لئے وہ بلاجواز بیان بازی کا سہارا لینے پر مجبور ہیں لیکن انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کو عالمی اداروں کی طرف سے سراہا جا رہا ہے اور بے سروپا الزام لگانے سے پہلے عمران کو کم از کم ضروری معلومات حاصل کر لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں نوزائیدہ تحریک انصاف اپنے قد سے بڑی چھلانگیں لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس مرتبہ عمران کی واحد سیٹ بھی خطرے میں دکھائی دیتی ہے۔
عمران کی واحد سیٹ بھی خطرے میں دکھائی دیتی ہے: رانا ثناء اللہ
Nov 27, 2012