اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملالہ یوسفزئی کی سوچ نے دنیا کو متاثر کر دیا۔ مفکروں کی عالمی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئیں جبکہ امریکی صدر بارک اوباما ساتویں نمبر پر رہے۔ فارن پالیسی میگزین کی لسٹ کے مطابق اس فہرست میں وہ افراد شامل ہیں جن کی سوچ لوگوں کو تبدیل کرنے کا باعث بنی۔ ان میں سے ایک نام 15 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کا بھی ہے۔ سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی اور ان کی بیوی فرح ناز اصفہانی بھی اس فہرست کا حصہ ہیں وہ 61ویں نمبر پر رہے۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن، وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کے بعد چھٹی پوزیشن پر ملالہ یوسفزئی رہیں۔