تائی پے (نوائے وقت نیوز) تائیوان میں مشتعل مظاہرین نے کم تنخواہوں کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اورصدارتی محل پر انڈوں کی برسات کردی۔ تائی پے میں صدارتی دفتر کے سامنے سینکڑوں مظاہرین نے کم تنخواہوں اور فوائدکم کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور عمارت کو حملے سے بچانے کے لئے تاریں لگائیں اور رکاوٹیں کھڑی کردیں تاہم مشتعل مظاہرین نے گندے انڈے پھینک کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ ایج بڑھا کر اور تنخواہوں میں کمی کرکے عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ لیبر یونین نے بھی حکومت کو نئے فیصلے پر نظر ثانی کو کہا ہے۔