لاہور (سپورٹس رپورٹر) سری لنکا میں ہونے والے انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے لئے پاکستان فٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا جس میں ملک بھر سے 24 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ 30 نومبر تک جاری رہنے والے اس کیمپ کا مقصد ستمبر 2013 میں ساوتھ ایشین گیمز کے لئے بھرپور انداز میں تیاری کرنا ہے۔ کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف، بلاول الرحمان، غلام فرید، محمود خان، احسان اللہ، محمد عادل، ضیاءالسلام، کلیم اللہ، حسینن عباس اور صدام حسین، مزمل حسین، محمد حمید، سعید احمد، نوید احمد، محسن علی، ریاض احمد، راشد حنیف، جہانگیر خان، فیصل اقبال، شیر محمد، محمد سلمان، محمد، جنید قادر اور ذاکر لاشاری شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں میلازوک زیوی شاہ (کوچ/ٹیم مینجر)، شہزاد انور (اسسٹنٹ کوچ)، بلال احمد بٹ (اسسٹنٹ مینجر/ اسٹنٹ کوچ)، اسلم خان (گول کیپر کوچ) اورکامران مہدی (فزیو/ اسسٹنٹ مینجر) شامل ہیں۔