لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 9 دسمبر کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے تمام ملحقہ یونٹس کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے۔ اجلاس میں پاکستان آرمی کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی نمائندگی سے روکنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم ایشوز پر فیصلے کئے جائیں گے۔