لندن (بی بی سی) ممبئی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر لی۔کیون پیٹرسن کو دوسری اننگز میں ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ کا انعام دیا گیا۔ بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 142 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 57 رنز کا ہدف دیا۔ یہ ہدف انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر کے ٹیسٹ میچ دس وکٹوں سے جیت لیا۔ کُک نے اٹھارہ رنز اور کومپٹن نے تیس رنز بنائے۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم انگلینڈ کی سپن بولنگ کے سامنے ڈھیر ہو گئی اور صرف اوپنر گوتم گمبھیر ہی نے جم کر مقابلہ کیا۔ وہ آو¿ٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا آغاز بھارت نے ایک سو سترہ رن سات کھلاڑی آو¿ٹ پر کیا۔ انگلینڈ نے بھارت پر دباو¿ برقرار رکھا اور مجموعی سکور میں صرف ایک رن کے اضافے پر سوان نے ہربھجن سنگھ کو آو¿ٹ کر دیا۔ پنیسر نے اس اننگ میں اپنی چھٹی اس وقت حاصل کی جب انہوں نے ظہیر خان کو آو¿ٹ کیا۔ سوان نے اپنی چوتھی وکٹ اس وقت حاصل کی جب انہوں نے گمبھیر کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ گمبھیر نے 65 رنز سکور کئے۔ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے الیسٹر کُک اور پیٹرسن کی سنچریوں کی بدولت 86 رنز کی اہم سبقت حاصل کر لی تھی اور اس کے بعد ان کے گیند بازوں مونٹی پنیسر اور گریم سوان کی بہتر گیند بازی کے سبب بھارت کی دوسری اننگز بری طرح لڑکھڑا گئی۔ اوپنر کھلاڑی گوتم گمبھیر کے علاوہ بھارت کا کوئی بلے باز انگلینڈ کے بالروں کے سامنے نہ ٹک سکا۔ پنیسر نے اس اننگز میں اب تک پانچ اور سوان نے دو وکٹ حاصل کئے۔ پنیسر نے پہلی اننگز میں بھی پانچ کھلاڑی آو¿ٹ کئے تھے۔ گمبھیر اور اشون کے علاوہ کوئی بھی بھارتی کھلاڑی دو کے ہندسے میں نہیں پہنچ سکا۔ بھارت کی پہلی وکٹ اپنا سوواں ٹیسٹ کھیلنے والے ویریندر سہواگ کی شکل میں گری۔ انہوں نے نو رنز بنائے اور پنیسر کی گیند پر آو¿ٹ ہوئے۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے چیتیشور پجارا صرف چھ رن بنا کر سوان کا شکار ہو گئے۔ سچن ٹنڈولکر، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہوم گراو¿نڈ پر آخری میچ کھیل رہے ہیں، وہ صرف آٹھ رنز بنا سکے اور ایک بار پھر پنیسر کا شکار بنے۔ ویرات کوہلی سات، یووراج سنگھ آٹھ اور کپتان مہندر سنگھ دھونی چھ رن پر آو¿ٹ ہوئے۔ کوہلی کو سوان نے آو¿ٹ کیا جبکہ باقی دونوں کھلاڑی پنیسر کا شکار بنے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر گوتم گمبھیر ترپن اور ہر بھجن سنگھ ایک رنز پر کریز پر موجود تھے۔