گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق صدر اور کامٹ سپورٹس کمپنی کے ڈائریکٹر ریاض الدین شیخ نے کی۔ اجلاس میں آئندہ چار سال کیلئے پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں آئے جس کی نگرانی پنجاب سپورٹس بورڈ کے نمائندہ چوہدری وقاص اکبر گکھڑ نے کی۔ اس موقع پر صدر محمد ارشد ملک، سینئر نائب صدر خواجہ سمیع الدین، نائب صدور محمد مزمل بٹ، رانا نذیر احمد، محمد شکیل عباسی، محمد افضل بدر، سیکرٹری جنرل محمد ادریس بٹ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ، خزانچی محمد اسلم خان ایڈووکیٹ کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ پانچ اراکین محمد ندیم بٹ، افتخار احمد شاکر، اکبر علی گکھڑ، ظفر عباس اور قاضی حسین کو مجلس عاملہ کیلئے منتخب کیا گیا۔