لاہور (سپورٹس رپورٹر) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی پہلے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آج تیسرے میچ میں کینیڈا کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ بلغاریہ میں کھیلی جانے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں اسجد اقبال اور محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پہلے روز اسجد اقبال نے بلغاریہ کے نیکولا کو 4-1 سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں محمد آصف نے افغانستان کے نادر خان کو 4-1 سے ہرایا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف نے فرانس کے احمد کو 4-0 سے اور اسجد اقبال نے آسٹریا کے ہینزل کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔ گذشتہ روز آرام کے بعد قومی کھلاڑی آج کینیڈا کے خلاف مدمقابل ہونگے۔