اسلام آباد (اے پی پی) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدارتی امیدوار کیلئے 10 ملکوں میں سے 6 نے سید سلطان شاہ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے الیکشن 29 نومبر کو بھارت کے شہر بنگلہ میں ہوںگے۔ الیکشن میں صدارتی امیدوار کیلئے انگلینڈ کے ڈیوڈ ٹونلے اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سینئر نائب صدر سید سطان شاہ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ حکام کے مطابق صدارتی امیدوار کیلئے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان نے سید سلطان شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
، اس لئے اس الیکشن میں سید سلطان شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔