بھارت : فلم کی شوٹنگ کے دوران شیڈ میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Nov 27, 2012


نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران شیڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ سانحہ حیدر آباد کے ضلع رانکا ریڈی میں اس وقت پیش آیا جب فلم کی شوٹنگ کے لئے نصب کئے گئے شیڈز میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلوں نے ایک قریبی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے نتیجے میں دوخواتین اور ایک سات سالہ بچے سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ تین سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
بھارت آتشزدگی

مزیدخبریں