عدالتی حکم پر سی این جی سستی کیا ہوئی ، نایاب ہو گئی اورلوگ سی این جی کے لئے در بدر ہو رہے ہیں۔ کراچی میں قیمتوں کے تنازعے پر شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشن بند ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، جامشورو، سکھر، نوابشاہ، لاڑکانہ اور میر پور خاص میں بھی سی این جی بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب کے اضلاع میانوالی، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بہاولپور کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز دوسرے روز بھی بند ہیں۔ جو اسٹیشنز کھلے ہیں ان پر بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں نوشہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی سی این جی اسٹیشنز دوسرے روز بھی نہیں کھل سکے ہیں۔ ادھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دوسرے شہروں حضدار، جعفرآباد اور حب میں بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔ سی این جی کی بندش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز نے من مانے کرائے وصول کرکے شہریوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔
حکومت اور سی این جی ایسوسی ایشن میں قیمتوں پر تنازع کی سزا عوام بھگتنے پر مجبور۔ ملک کے مختلف شہروں میں آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند, صارفین ذہنی اذیت کا شکار۔
Nov 27, 2012 | 12:11