سابق وفاقی وزیراوراقلیتی رکن قومی اسمبلی جے سالک نے الیکشن روکنے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔ جے سالک نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اقلیتی اراکین پارلیمنٹ کا براہ راست انتخاب کیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتی اراکین پارلیمنٹ کے طریقہ انتخاب پرہمیں تحفظات ہیں اس لئے اس طریقہ کارمیں تبدیلی تک الیکشن روکے جائیں۔