لاہورہائیکورٹ نے ایفیڈرین کیس کے ملزمان حسین احمد اوراحمد یارکوعبوری ضمانتوں پررہا کرنے کا حکم دیا۔

Nov 27, 2012 | 15:26

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی ڈویژن بینچ میں جسٹس چوہدری یونس اورجسٹس باقرعلی پرمشتمل بینچ نے دونوں مقدمات میں ملزمان کی جانب سے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ممبی حملہ کیس میں نامزد ملزم جمیل احمد اوراستغاثہ کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالتی بینچ نے جمیل احمد کی درخواست مسترد کردی جبکہ سابق وزیرصحت مخدوم شہاب دین سے قریبی تعلق رکھنے والے دوافراد حسین احمد اوراحمد یارکی عبوری ضمانتیں ایک ایک لاکھ کے مچلکوں پرمنظورکرلیں۔

مزیدخبریں