حکومت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیاں تیس نومبر کو ہڑتال اور یوم سیاہ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ امتیاز شیخ

Nov 27, 2012 | 19:09

سٹی رپورٹر

 
کراچی ڈویژن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو سندھ کی بیٹیوں اور ماؤں کے ساتھ سندھ کے وزراء کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی اور سندھ کو تقسیم کرنے والے قانون کےخلاف سندھ کی غیور عوام کا پر امن احتجاج ضرور ہوگا، انکا کہنا تھا کہ سندھ ایک ہے تو قانون بھی ایک ہی چلے گا ، دوہرے قانون سے سندھ کی تقسیم کی ابتداء ہوگی۔ امتیاز شیخ نےکہا کہ اے این پی، جماعت اسلامی، سنی تحریک، جئے سندھ، سندھ بچاو تحریک اور قوم پرست جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کی ہے۔ اس موقع پر جام مدد علی ، نصرت سحر عباسی، گلزار فیروز اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں