درخواست ايم کيو ايم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست ميں موقف اختيار کيا گيا ہے کہ بیسویں آئينی ترميم کے بعد اليکشن کميشن کو اراکین پارليمنٹ اور صوبائی اسمبليوں سے دہری شہريت پرحلف نامے طلب کرنے کا اختيار نہيں ہے۔ درخواست ميں کہا گيا ہے کہ اليکشن کميشن کے مطابق تیس نومبر تک حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کو نااہل قرار دے دیا جائے گا جبکہ آئین و قانون کے مطابق اليکشن کميشن کو یہ فيصلہ کرنے کا اختيار نہيں ہے۔ مقدمے کی جلد سماعت کے لیے ايک الگ درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس ميں انتیس نومبر کو سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔