قومی شناختی کارڈ کے ادارے نادرا نے اسمارٹ کارڈ متعارف کرادیا۔ نادرا نے عوام سے پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات سے متعلق بروقت رجسٹریشن کی اپیل کی ہے۔

Nov 27, 2012 | 19:51

سٹی رپورٹر

لاہور میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے تحت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نادرا کوئٹہ کے ڈی جی زاہد حسین نے کہا کہ ہر شہری کو پیدائش سے وفات تک حقوق کے حصول کے لیے مختلف مراحل سے گذرنا پڑتا ہے جس کے لیے نادرا بھرپور تعاون کررہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رجسٹریشن کے تمام مراحل میں نادرا سے تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت رجسٹریشن کرانا عوام کی ذمہ داری ہے جس سے انہیں حقوق کے حصول میں آسانی ہوگی۔ تقریب میں عوام کے لیے اسمارٹ کارڈ بھی متعارف کرایا گیا جسےحاصل کرنے والے شہری کی حادثاتی انشورنس بھی ہوگی۔

مزیدخبریں