لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں گذشتہ روز بھی 51 ڈینگی کے مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی جس کے بعد صوبے میں ڈینگی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2296 تک پہنچ گئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں گذشتہ روز ڈینگی کے مزید 48 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی میں بھی 3 ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔ لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں ایک ہفتے کے اندر 4 سو سے زائد ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔